حدیث نمبر: 7286
«لا تزال جهنم يلقى فيها وتقول:» هل من مزيد حتى يضع فيها رب العزة قدمه فينزوي بعضها إلى بعض وتقول: قط قط وعزتك وكرمك ولا يزال في الجنة فضل حتى ينشئ الله لها خلقا آخر فيسكنهم في فضول الجنة "
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جہنم میں لوگ ڈالے جاتے رہیں گے اور وہ کہتی رہے گی: کیا کچھ اور ہے؟ یہاں تک کہ رب العزت اس میں اپنا قدم رکھ دے گا تو اس کے کچھ حصے سمٹ کر ایک دوسرے سے مل جائیں گے اور وہ کہے گی: بس، بس! تیری عزت اور تیرے کرم کی قسم! اور جنت میں گنجائش باقی رہے گی یہاں تک کہ اللہ اس کے لیے ایک نئی مخلوق پیدا فرمائے گا اور انہیں جنت کی بچی ہوئی جگہ میں بسا دے گا۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف اللام ألف / حدیث: 7286
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم ق ت] عن أنس. السنة ٥٣١ - ٥٣٤.