صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 727
«إذا قرأ ابن آدم السجدة فسجد اعتزل الشيطان يبكي يقول: يا ويله أمر ابن آدم بالسجود فسجد فله الجنة وأمرت بالسجود فعصيت فلي النار»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب ابن آدم سجدے کی آیت پڑھتا ہے اور سجدہ کرتا ہے، تو شیطان روتا ہوا الگ ہٹ جاتا ہے اور کہتا ہے: ہائے میری بربادی! ابن آدم کو سجدے کا حکم دیا گیا تو اس نے سجدہ کیا، پس اس کے لیے جنت ہے، اور مجھے سجدے کا حکم دیا گیا تو میں نے نافرمانی کی، پس میرے لیے جہنم کی آگ ہے۔“