حدیث نمبر: 7242
«لا تحاسدوا ولا تناجشوا ولا تباغضوا ولا تدابروا ولا يبع بعضكم على بيع بعض وكونوا عباد الله إخوانا المسلم أخوالمسلم ولا يخذله ولا يحقره التقوى هاهنا - وأشار إلى صدره - بحسب امرئ من الشر أن يحقر أخاه المسلم كل المسلم على المسلم حرام دمه وماله وعرضه»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”آپس میں حسد نہ کرو، دھوکے سے بولی نہ بڑھاؤ، آپس میں بغض نہ رکھو، ایک دوسرے سے پیٹھ نہ پھیرو، اور تم میں سے کوئی کسی دوسرے کے سودے پر سودا نہ کرے، اور اللہ کے بندو! آپس میں بھائی بھائی بن جاؤ۔ مسلمان، مسلمان کا بھائی ہے، نہ وہ اسے بے یار و مددگار چھوڑے اور نہ اسے حقیر جانے۔ تقویٰ یہاں ہے - اور آپ ﷺ نے اپنے سینے کی طرف اشارہ فرمایا - آدمی کے برے ہونے کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کو حقیر سمجھے۔ ہر مسلمان پر دوسرے مسلمان کا خون، مال اور عزت حرام ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف اللام ألف / حدیث: 7242
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم م] عن أبي هريرة. الإرواء ٢٤٥٠: ت١.