صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام ألف— حرف لام الف
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام ألف باب: حرف لام الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 7196
«لا تبادروني بركوع ولا بسجود فإنه مهما أسبقكم به إذا ركعت تدركوني إذا رفعت ومهما أسبقكم به إذا سجدت تدركوني به إذا رفعت إني قد بدنت»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”رکوع اور سجدے میں مجھ سے آگے نہ بڑھو، کیونکہ جب میں رکوع کرتا ہوں تو تم سے جتنا بھی آگے ہو جاؤں، جب میں سر اٹھاتا ہوں تو تم مجھے پا لیتے ہو، اور جب میں سجدہ کرتا ہوں تو تم سے جتنا بھی آگے ہو جاؤں، جب میں سر اٹھاتا ہوں تو تم مجھے پا لیتے ہو، بے شک میں بوڑھا (اور فربہ) ہو چکا ہوں۔“