حدیث نمبر: 7182
«لا بأس بالغنى لمن اتقى والصحة لمن اتقى خير من الغنى وطيب النفس من النعيم»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”متقی کے لیے مالداری میں کوئی حرج نہیں، اور متقی کے لیے صحت مالداری سے بہتر ہے، اور دل کی خوشی نعمتوں میں سے ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف اللام ألف / حدیث: 7182
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم هـ ك] عن يسار بن عبيد. الصحيحة ١٧٤.