صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام ألف— حرف لام الف
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام ألف باب: حرف لام الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 7174
«لا ألفين أقواما من أمتي يأتون يوم القيامة بحسنات أمثال جبال تهامة بيضاء فيجعلها الله هباء منثورا أما إنهم إخوانكم ومن جلدتكم ويأخذون من الليل كما تأخذون ولكنهم قوم إذا خلوا بمحارم الله انتهكوها»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”میں اپنی امت میں سے ایسے لوگوں کو نہ پاؤں کہ وہ قیامت کے دن تہامہ کے سفید پہاڑوں جیسی نیکیاں لے کر آئیں، پھر اللہ انہیں بکھرا ہوا غبار بنا دے۔ خبردار! وہ تمہارے بھائی اور تمہاری ہی جنس میں سے ہیں، وہ رات کو عبادت کے لیے اسی طرح اٹھتے ہیں جیسے تم اٹھتے ہو، لیکن وہ ایسے لوگ ہیں کہ جب اللہ کی حرام کردہ چیزوں کے ساتھ تنہا ہوتے ہیں تو ان کی بےحرمتی کر بیٹھتے ہیں۔“