صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام ألف— حرف لام الف
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام ألف باب: حرف لام الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 7165
«لا أحد أغير من الله ولذلك حرم الفواحش ما ظهر منها وما بطن ولا أحد أحب إليه المدح من الله ولذلك مدح نفسه ولا أحد أحب إليه العذر من الله من أجل ذلك أنزل الكتاب وأرسل الرسل»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اللہ سے بڑھ کر کوئی غیرت مند نہیں، اسی لیے اس نے بے حیائی کے کاموں کو حرام قرار دیا، خواہ وہ ظاہر ہوں یا پوشیدہ، اور اللہ سے بڑھ کر کسی کو تعریف پسند نہیں، اسی لیے اس نے خود اپنی تعریف کی، اور اللہ سے بڑھ کر کسی کو عذر پیش کرنا پسند نہیں، اسی وجہ سے اس نے کتاب نازل کی اور رسول بھیجے۔“