صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 715
«إذا قام أحدكم إلى الصلاة فلا يبزق أمامه فإنما يناجي الله تبارك وتعالى ما دام في مصلاه، ولا عن يمينه فإن عن يمينه ملكا، وليبصق عن يساره أو تحت قدمه فيدفنها»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کوئی شخص نماز کے لیے کھڑا ہو تو وہ اپنے آگے مت تھوکے، کیونکہ جب تک وہ اپنی جائے نماز پر ہوتا ہے، وہ اللہ تبارک و تعالیٰ سے سرگوشی کر رہا ہوتا ہے، اور نہ ہی اپنی دائیں جانب تھوکے کیونکہ اس کی دائیں جانب فرشتہ ہوتا ہے، بلکہ اسے چاہیے کہ وہ اپنی بائیں جانب یا اپنے قدم کے نیچے تھوکے اور اسے (مٹی میں) دفن کر دے۔“