حدیث نمبر: 713
«إذا قال العبد: لا إله إلا الله والله أكبر قال الله: صدق عبدي لا إله إلا أنا وأنا أكبر، فإذا قال: لا إله إلا الله وحده قال: صدق عبدي لا إله إلا أنا وحدي فإذا قال: لا إله إلا الله لا شريك له قال: صدق عبدي لا إله إلا أنا ولا شريك لي، فإذا قال: لا إله إلا الله له الملك وله الحمد قال: صدق عبدي لا إله إلا أنا لي الملك ولي الحمد، فإذا قال: لا إله إلا الله ولا حول ولا قوة إلا بالله قال: صدق عبدي لا إله إلا أنا ولا حول ولا قوة إلا بي من رزقهن عند موته لم تمسه النار»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب بندہ کہتا ہے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ» (اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے) تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میرے بندے نے سچ کہا، میرے سوا کوئی معبود نہیں اور میں سب سے بڑا ہوں۔ پھر جب وہ کہتا ہے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ» تو اللہ فرماتا ہے: میرے بندے نے سچ کہا، میرے سوا کوئی معبود نہیں، میں اکیلا ہوں۔ پھر جب وہ کہتا ہے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ لَا شَرِيكَ لَهُ» تو اللہ فرماتا ہے: میرے بندے نے سچ کہا، میرے سوا کوئی معبود نہیں اور میرا کوئی شریک نہیں۔ پھر جب وہ کہتا ہے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ» تو اللہ فرماتا ہے: میرے بندے نے سچ کہا، میرے سوا کوئی معبود نہیں، بادشاہی میری ہی ہے اور تمام تعریفیں میرے لیے ہی ہیں۔ پھر جب وہ کہتا ہے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ» تو اللہ فرماتا ہے: میرے بندے نے سچ کہا، میرے سوا کوئی معبود نہیں اور گناہوں سے بچنے کی طاقت اور نیکی کرنے کی قوت صرف میری ہی توفیق سے ہے۔ جس شخص کو اس کی موت کے وقت ان کلمات (کو پڑھنے) کی نصیب ہو گئی، اسے جہنم کی آگ نہیں چھوئے گی۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 713
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [ت ن هـ حب ك] عن أبي هريرة وأبي سعيد. الصحيحة ١٣٩٠: ع، عبد بن حميد.