صحیح الجامع الصغیر
حرف الواو— حرف واؤ
الأحاديث المبدوءة بحرف الواو باب: حرف واؤ سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 7115
«وقت صلاة الظهر إذا زالت الشمس وكان ظل الرجل كطوله ما لم يحضر العصر ووقت صلاة العصر ما لم تصفر الشمس ووقت صلاة المغرب ما لم يغب الشفق ووقت صلاة العشاء إلى نصف الليل الأوسط ووقت صلاة الصبح من طلوع الفجر ما لم تطلع الشمس فإذا طلعت الشمس فأمسك عن الصلاة فإنها تطلع بين قرني الشيطان»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”ظہر کی نماز کا وقت یہ ہے کہ جب سورج ڈھل جائے اور آدمی کا سایہ اس کے قد کے برابر ہو جائے، جب تک عصر کا وقت نہ ہو جائے۔ عصر کی نماز کا وقت یہ ہے جب تک سورج زرد نہ ہو جائے۔ مغرب کی نماز کا وقت یہ ہے جب تک شفق غائب نہ ہو جائے۔ عشاء کی نماز کا وقت آدھی رات تک ہے۔ اور فجر کی نماز کا وقت طلوعِ فجر سے لے کر سورج نکلنے تک ہے، پس جب سورج نکل آئے تو نماز سے رک جاؤ کیونکہ وہ شیطان کے دو سینگوں کے درمیان سے طلوع ہوتا ہے۔“