صحیح الجامع الصغیر
حرف الواو— حرف واؤ
الأحاديث المبدوءة بحرف الواو باب: حرف واؤ سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 7098
«والله ليبعثنه الله يوم القيامة - يعني الحجر - له عينان يبصر بهما ولسان ينطق به يشهد على من استلمه بحق»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اللہ کی قسم! اللہ اسے یعنی حجرِ اسود کو قیامت کے دن اس حال میں اٹھائے گا کہ اس کی دو آنکھیں ہوں گی جن سے وہ دیکھے گا اور ایک زبان ہوگی جس سے وہ بولے گا، وہ اس شخص کے حق میں گواہی دے گا جس نے اسے حق کے ساتھ چوما ہوگا۔“