حدیث نمبر: 7088
«والذي نفسي بيده لا يكلم أحد في سبيل الله والله أعلم بمن يكلم في سبيله إلا جاء يوم القيامة وجرحه يشخب اللون لون الدم والريح ريح المسك»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! جو بھی اللہ کی راہ میں زخمی ہوتا ہے - اور اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ کون اس کی راہ میں زخمی ہوا - وہ قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ اس کا زخم بہہ رہا ہوگا، رنگ خون کا ہوگا اور خوشبو مشک کی ہوگی۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الواو / حدیث: 7088
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم ق] عن أبي هريرة.