صحیح الجامع الصغیر
حرف الواو— حرف واؤ
الأحاديث المبدوءة بحرف الواو باب: حرف واؤ سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 7079
«والذي نفسي بيده ما أنزل في التوراة ولا في الإنجيل ولا في الزبور ولا في الفرقان مثلها - يعني أم القرآن - وإنها لسبع من المثاني والقرآن العظيم الذي أعطيته»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! نہ تورات میں، نہ انجیل میں، نہ زبور میں اور نہ قرآن میں اس (ام القرآن یعنی سورۃ الفاتحہ) جیسی کوئی چیز نازل کی گئی، اور یہ سات دہرائی جانے والی آیات اور وہ عظیم قرآن ہے جو مجھے عطا کیا گیا ہے۔“