حدیث نمبر: 7073
«والذي نفسي بيده لوكنتم تكونون في بيوتكم على الحالة التي تكونون عليها عندي لصافحتكم الملائكة ولأظلتكم بأجنحتها ولكن يا حنظلة! ساعة وساعة»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اگر تم اپنے گھروں میں بھی اسی حالت پر رہا کرو جس حالت پر تم میرے پاس ہوتے ہو تو فرشتے تم سے مصافحہ کریں اور اپنے پروں سے تم پر سایہ کریں، لیکن اے حنظلہ! کچھ وقت عبادت کا ہوتا ہے اور کچھ وقت دنیاوی معاملات کا۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الواو / حدیث: 7073
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم م ت هـ] عن حنظلة الأسدي. الصحيحة ١٩٤٨.