حدیث نمبر: 7072
" والذي نفسي بيده لقد هممت أن آمر بحطب فيحطب ثم آمر بالصلاة ليؤذن لها ثم آمر رجلا فيؤم الناس ثم أخالف إلى رجال فأحرق عليهم بيوتهم والذي نفسي بيده لويعلم أحدهم أنه يجد عرقا سمينا أو مرماتين حسنتين لشهد العشاء"
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! میں نے ارادہ کیا تھا کہ لکڑیاں جمع کرنے کا حکم دوں، پھر نماز کا حکم دوں کہ اس کے لیے اذان دی جائے، پھر کسی آدمی کو حکم دوں کہ وہ لوگوں کی امامت کرائے، پھر میں خود ان لوگوں کے پاس جاؤں اور ان کے گھروں کو ان پر جلا دوں۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اگر ان میں سے کسی کو یہ معلوم ہو کہ اسے موٹی ہڈی یا دو عمدہ کھر ملیں گے تو وہ عشاء کی نماز میں ضرور حاضر ہوتا۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الواو / حدیث: 7072
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [مالك خ ن] عن أبي هريرة.