حدیث نمبر: 7057
«والذي نفس محمد بيده إني لأرجوأن تكونوا نصف أهل الجنة وذلك أن الجنة لا يدخلها إلا نفس مسلمة وما أنتم في أهل الشرك إلا كالشعرة البيضاء في جلد الثور الأسود أو كالشعرة السوداء في جلد الثور الأحمر»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے! مجھے امید ہے کہ تم جنتیوں کا آدھا حصہ ہو گے، کیونکہ جنت میں صرف مسلمان جان ہی داخل ہوگی، اور تم مشرکوں کے مقابلے میں اس سفید بال کی طرح ہو جو کالے بیل کی کھال میں ہو، یا اس کالے بال کی طرح جو سرخ بیل کی کھال میں ہو۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الواو / حدیث: 7057
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [ق] عن ابن مسعود.