حدیث نمبر: 7056
«والذي نفس محمد بيده إن على الأرض من مؤمن إلا وأنا أولى الناس به فأيكم ما ترك دينا أو ضياعا فأنا مولاه وأيكم ما ترك مالا فإلى العصبة من كان»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے! زمین پر کوئی مومن ایسا نہیں مگر میں لوگوں میں سب سے زیادہ اس کا حقدار ہوں، پس تم میں سے جو کوئی قرض یا بے سہارا اہلِ خانہ چھوڑ جائے تو میں اس کا ذمہ دار ہوں، اور تم میں سے جو کوئی مال چھوڑ جائے تو وہ اس کے عصبہ (رشتہ داروں) کو ملے گا، وہ جو بھی ہوں۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الواو / حدیث: 7056
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [م] عن أبي هريرة. أحكام الجنائز ص ٨٦: حم.