صحیح الجامع الصغیر
حرف الهاء— حرف ہا
الأحاديث المبدوءة بحرف الهاء باب: حرف ہا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 7025
«هل أنتم تاركوا لي أمرائي؟ إنما مثلكم ومثلهم كمثل رجل استرعى إبلا أو غنما فرعاها ثم تحين سقيها فأوردها حوضا فشرعت فيه فشربت صفوه وتركت كدره فصفوه لكم وكدره عليهم»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”کیا تم میرے امیروں کو میرے لیے چھوڑ دو گے؟ تمہاری اور ان کی مثال اس آدمی کی طرح ہے جسے اونٹ یا بکریاں چرانے کے لیے دی گئیں، اس نے انہیں چرایا، پھر پانی پلانے کا وقت آیا تو وہ انہیں ایک حوض پر لے آیا، وہ اس میں گھسیں اور اس کا صاف پانی پی لیا اور میلا پانی چھوڑ دیا، پس اس کا صاف حصہ تمہارے لیے ہے اور میلا حصہ ان پر ہے۔“