صحیح الجامع الصغیر
حرف النون— حرف نون
الأحاديث المبدوءة بحرف النون باب: حرف نون سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 6982
«نهى عن نقرة الغراب وافتراش السبع وأن يوطن الرجل المكان في المسجد كما يوطن البعير»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”نماز میں کوے کی طرح جلدی جلدی ٹھونگیں مارنے، درندے کی طرح بازو بچھانے، اور مسجد میں آدمی کے لیے کسی خاص جگہ کو ایسے مخصوص کر لینے سے جیسے اونٹ اپنی جگہ مخصوص کر لیتا ہے، منع فرمایا۔“