صحیح الجامع الصغیر
حرف النون— حرف نون
الأحاديث المبدوءة بحرف النون باب: حرف نون سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 6844
«نهى أن يمس الرجل ذكره بيمينه وأن يمشي في نعل واحدة وأن يشتمل الصماء وأن يحتبي في ثوب ليس على فرجه منه شيء»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”آدمی کو اپنی شرمگاہ کو دائیں ہاتھ سے چھونے سے، ایک جوتے میں چلنے سے، پورے کپڑے کو بغیر ہاتھ نکالے پورے بدن پر لپیٹنے سے، اور صرف ایک کپڑے میں گھٹنے باندھ کر بیٹھنے سے جس سے اس کی شرمگاہ کھلی رہے، منع فرمایا۔“