صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 682
«إذا عاد الرجل أخاه المسلم مشى في خرافة الجنة حتى يجلس فإذا جلس غمرته الرحمة فإن كان غدوة صلى عليه سبعون ألف ملك حتى يمسي وإن كان عشيا صلى عليه سبعون ألف ملك حتى يصبح»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب کوئی شخص اپنے مسلمان بھائی کی عیادت کے لیے جاتا ہے تو وہ (اس کے پاس) بیٹھنے تک جنت کے راستوں (یا جنت کے پھل چننے) میں رہتا ہے، پھر جب وہ بیٹھ جاتا ہے تو رحمت اسے ڈھانپ لیتی ہے۔ پس اگر وہ صبح کے وقت گیا ہو تو شام تک ستر ہزار فرشتے اس کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہیں، اور اگر وہ شام کے وقت گیا ہو تو صبح تک ستر ہزار فرشتے اس کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہیں۔“