حدیث نمبر: 6804
«النذر نذران فما كان من نذر في طاعة الله فذلك لله وفيه الوفاء وما كان من نذر في معصية الله فذلك للشيطان ولا وفاء فيه ويكفره ما يكفر اليمين»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”منت دو طرح کی ہوتی ہے: جو منت اللہ کی اطاعت میں ہو وہ اللہ کے لیے ہے اور اسے پورا کرنا ضروری ہے، اور جو منت اللہ کی نافرمانی میں ہو وہ شیطان کے لیے ہے، اسے پورا نہیں کرنا چاہیے، اور اس کا کفارہ وہی ہے جو قسم کا کفارہ ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف النون / حدیث: 6804
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [ن] عن عمران بن حصين. الصحيحة ٤٧٩.