صحیح الجامع الصغیر
حرف النون— حرف نون
الأحاديث المبدوءة بحرف النون باب: حرف نون سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 6800
«النجوم أمنة للسماء فإذا ذهبت النجوم أتى السماء ما توعد وأنا أمنة لأصحابي فإذا ذهبت أتى أصحابي ما يوعدون وأصحابي أمنة لأمتي فإذا ذهب أصحابي أتى أمتي ما يوعدون»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”ستارے آسمان کے لیے امان ہیں، پس جب ستارے چلے جائیں گے تو آسمان پر وہ آ جائے گا جس کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اور میں اپنے صحابہ کے لیے امان ہوں، پس جب میں چلا جاؤں گا تو میرے صحابہ پر وہ آ جائے گا جس کا ان سے وعدہ کیا گیا ہے۔ اور میرے صحابہ میری امت کے لیے امان ہیں، پس جب میرے صحابہ چلے جائیں گے تو میری امت پر وہ آ جائے گا جس کا اس سے وعدہ کیا گیا ہے۔“