صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 68
"أتاني جبريل فقال: إني كنت أتيتك البارحة فلم يمنعني أن أكون دخلت عليك البيت الذي كنت فيه إلا أنه كان على الباب
تماثيل وكان في البيت قرام ستر فيه تماثيل وكان في البيت كلب فمر برأس التمثال الذي في البيت فليقطع فيصير كهيئة الشجرة ومر بالستر فليقطع فيجعل وسادتين منبذتين توطئان ومر بالكلب فليخرج"ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”میرے پاس جبریل آئے اور فرمایا: میں گزشتہ رات آپ کے پاس آیا تھا لیکن جس گھر میں آپ موجود تھے، مجھے اس میں داخل ہونے سے صرف اس چیز نے روکا کہ اس کے دروازے پر مجسمے تھے، اور گھر کے اندر ایک پردہ تھا جس پر تصویریں تھیں، اور گھر کے اندر ایک کتا تھا۔ پس آپ گھر میں موجود مجسمے کے سر کے بارے میں حکم دیں کہ اسے کاٹ دیا جائے تاکہ اس کی شکل درخت جیسی ہو جائے، اور پردے کے بارے میں حکم دیں کہ اسے کاٹ کر اس سے دو تکیے بنا لیے جائیں جو روندے جائیں (استعمال ہوں)، اور کتے کے بارے میں حکم دیں کہ اسے گھر سے نکال دیا جائے۔“