صحیح الجامع الصغیر
حرف النون— حرف نون
الأحاديث المبدوءة بحرف النون باب: حرف نون سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 6787
«نهيتكم عن النبيذ إلا في سقاء فاشربوا في الأسقية كلها ولا تشربوا مسكرا»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”میں نے تمہیں مشکیزے کے سوا کسی اور برتن میں نبیذ بنانے سے منع کیا تھا، پس اب تم ہر قسم کے مشکیزوں میں پیا کرو، لیکن نشہ آور چیز مت پیو۔“