صحیح الجامع الصغیر
حرف النون— حرف نون
الأحاديث المبدوءة بحرف النون باب: حرف نون سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 6752
«نحن الآخرون السابقون يوم القيامة بيد أنهم أوتوا الكتاب من قبلنا وأوتيناه من بعدهم ثم هذا يومهم الذي فرض الله عليهم فاختلفوا فيه فهدانا الله له فالناس لنا فيه تبع اليهود غدا والنصارى بعد غد»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”ہم دنیا میں آنے کے اعتبار سے سب سے آخر میں ہیں مگر قیامت کے دن سب سے آگے ہوں گے، سوائے اس کے کہ انہیں کتاب ہم سے پہلے دی گئی اور ہمیں ان کے بعد دی گئی، پھر یہ دن (جمعہ) وہ ہے جو اللہ نے ان پر فرض کیا تھا مگر انہوں نے اس میں اختلاف کیا، تو اللہ نے ہمیں اس کی ہدایت دی، پس اس معاملے میں لوگ ہمارے تابع ہیں، یہود کل ہیں اور نصاریٰ پرسوں۔“