حدیث نمبر: 6750
«نحن أحق بالشك من إبراهيم إذ قال: {رَبِّ أَرِنِي كَيْفَ تُحْيِي الْمَوْتَى قَالَ أولَمْ تُؤْمِنْ قَالَ بَلَى وَلَكِنْ لِيَطْمَئِنَّ قَلْبِي} ويرحم الله لوطا لقد كان يأوي إلى ركن شديد ولو لبثت في السجن طول ما لبث يوسف لأجبت الداعي»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”ہم شک کرنے میں ابراہیم علیہ السلام سے زیادہ حقدار ہیں، جب انہوں نے کہا: اے میرے رب! مجھے دکھا کہ تو مردوں کو کیسے زندہ کرتا ہے؟ اللہ نے فرمایا: کیا تجھے یقین نہیں؟ انہوں نے عرض کیا: کیوں نہیں! لیکن تاکہ میرا دل مطمئن ہو جائے۔ اور اللہ لوط علیہ السلام پر رحم فرمائے، وہ تو ایک زبردست سہارے کی پناہ میں تھے، اور اگر میں اتنی مدت قید میں رہتا جتنی یوسف علیہ السلام رہے تو میں بلانے والے کی بات فوراً مان لیتا۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف النون / حدیث: 6750
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم ق هـ] عن أبي هريرة. مختصر مسلم ١٦٠٨، الصحيحة ١٨٦٧.