صحیح الجامع الصغیر
حرف النون— حرف نون
الأحاديث المبدوءة بحرف النون باب: حرف نون سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 6748
«نحرت هاهنا ومنى كلها منحر فانحروا في رحالكم ووقفت هاهنا وعرفة كلها موقف ووقفت هاهنا وجمع كلها موقف»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”میں نے یہاں قربانی کی ہے اور منیٰ کا سارا علاقہ ہی قربانی کی جگہ ہے، پس تم اپنے پڑاؤ ہی میں قربانی کر لو، اور میں نے یہاں وقوف کیا اور عرفہ کا سارا میدان ہی وقوف کی جگہ ہے، اور میں نے یہاں بھی وقوف کیا اور مزدلفہ (جمع) کا سارا علاقہ ہی وقوف کی جگہ ہے۔“