صحیح الجامع الصغیر
حرف النون— حرف نون
الأحاديث المبدوءة بحرف النون باب: حرف نون سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 6742
«ناركم هذه التي توقد بنوآدم جزء من سبعين جزءا من نار جهنم قيل: يا رسول الله! إن كانت لكافية؟ قال: فإنها فضلت عليها بتسعة وستين جزءا كلهن مثل حرها»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”تمہاری یہ آگ جسے بنی آدم جلاتے ہیں، جہنم کی آگ کے ستر حصوں میں سے ایک حصہ ہے۔ عرض کیا گیا: یا رسول اللہ! کیا یہ کافی نہ تھی؟ آپ ﷺ نے فرمایا: اسے اس پر انہتر (69) حصوں سے فضیلت دی گئی ہے، ان میں سے ہر حصہ اسی (دنیاوی آگ) کی طرح گرم ہے۔“