صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 6736
«المهدي مني أجلى الجبهة أقنى الأنف يملأ الأرض قسطا وعدلا كما ملئت جورا وظلما يملك سبع سنين»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”مہدی مجھ سے ہوں گے، ان کی پیشانی کشادہ اور ناک قدرے اونچی ہوگی، وہ زمین کو عدل و انصاف سے اسی طرح بھر دیں گے جس طرح وہ ظلم و جور سے بھری ہوئی ہوگی، وہ سات سال حکومت کریں گے۔“