حدیث نمبر: 6727
«الملائكة تصلي على أحدكم ما دام في مصلاه الذي صلى فيه ما لم يحدث أو يقم: اللهم اغفر له اللهم ارحمه»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”فرشتے تم میں سے ہر ایک کے لیے دعا کرتے رہتے ہیں جب تک وہ اپنی اسی جگہ بیٹھا رہے جہاں اس نے نماز پڑھی، جب تک وہ بے وضو نہ ہو یا اٹھ کر نہ چلا جائے: اے اللہ! اسے بخش دے، اے اللہ! اس پر رحم فرما۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الميم / حدیث: 6727
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم د ن] عن أبي هريرة. صحيح أبي داود ٤٨٨: ق.