حدیث نمبر: 6684
«المدينة حرام ما بين عير إلى ثور لا يختلى خلاها ولا ينفر صيدها ولا تلتقط لقطتها إلا لمن أشاد بها ولا يصلح لرجل أن يحمل فيها سلاحا لقتال ولا يصلح أن يقطع منها شجرة إلا أن يعلف رجل بعيره»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”مدینہ حرم ہے، عیر سے ثور تک، اس کی گھاس نہ کاٹی جائے، اس کے شکار کو نہ چھیڑا جائے، اس میں گری پڑی چیز نہ اٹھائی جائے سوائے اس کے جو اس کا اعلان کرے، کسی آدمی کے لیے مناسب نہیں کہ وہ لڑائی کے لیے اس میں ہتھیار اٹھائے، اور نہ یہ مناسب ہے کہ اس کا کوئی درخت کاٹا جائے سوائے اس کے کہ کوئی آدمی اپنے اونٹ کو کھلانے کے لیے کاٹے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الميم / حدیث: 6684
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [د] عن علي. الإرواء ١٠٥٨: حم.