صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 6644
«المؤذن يغفر له مدى صوته ويشهد له كل رطب ويابس وشاهد الصلاة يكتب له خمس وعشرون صلاة ويكفر عنه ما بينهما»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”مؤذن کی آواز جہاں تک پہنچتی ہے اسے وہاں تک بخش دیا جاتا ہے اور ہر تر و خشک چیز اس کے حق میں گواہی دیتی ہے، اور جو نماز میں حاضر ہو اس کے لیے پچیس نمازیں لکھی جاتی ہیں اور اس کے درمیان کے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔“