صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 662
«إذا صلوا على جنازة فأثنوا خيرا يقول الرب: أجزت شهادتهم فيما يعلمون وأغفر له ما لا يعلمون»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب لوگ کسی جنازے پر نماز پڑھیں اور اس (میت) کی اچھائی بیان کریں، تو پروردگار فرماتا ہے: میں نے ان کی گواہی اس حد تک قبول کر لی جو وہ جانتے ہیں، اور میں اس کے وہ گناہ معاف کر دیتا ہوں جو وہ نہیں جانتے۔“