صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 6612
«من يرد الله به خيرا يفقهه في الدين وإنما أنا قاسم والله يعطي ولن تزال هذه الأمة قائمة على أمر الله لا يضرهم من خالفهم حتى يأتي أمر الله عز وجل»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جس کے ساتھ اللہ تعالیٰ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے اسے دین کی سمجھ عطا فرما دیتا ہے، اور میں تو صرف تقسیم کرنے والا ہوں، دینے والا اللہ ہے، اور یہ امت ہمیشہ اللہ کے حکم پر قائم رہے گی، انہیں مخالفت کرنے والوں سے کوئی نقصان نہ پہنچے گا یہاں تک کہ اللہ عزوجل کا حکم آ جائے۔“