حدیث نمبر: 6502
«من كان يؤمن بالله واليوم الآخر فليكرم ضيفه جائزته يوم وليلة والضيافة ثلاثة أيام فما بعد ذلك فهو صدقة ولا يحل له أن يثوي عنده حتى يخرجه»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہو وہ اپنے مہمان کی عزت کرے، اس کی خصوصی مہمان نوازی ایک دن رات ہے، اور مہمان نوازی تین دن ہے، اس کے بعد جو کچھ ہے وہ صدقہ ہے، اور مہمان کے لیے جائز نہیں کہ وہ اتنا ٹھہرے کہ میزبان کو تنگ کر دے یہاں تک کہ وہ اسے نکالنے پر مجبور ہو جائے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الميم / حدیث: 6502
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم ق ٤] عن أبي شريح. المشكاة ٢٢٤٤، الإرواء ٢٥٢٣، ك ٤/١٦٤.