حدیث نمبر: 6500
«من كان يؤمن بالله واليوم الآخر فإذا شهد أمرا فليتكلم بخير أو ليسكت واستوصوا بالنساء فإن المرأة خلقت من ضلع وإن أعوج شيء في الضلع أعلاه إن ذهبت تقيمه كسرته وإن تركته لم يزل أعوج استوصوا بالنساء»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہو تو وہ جب کسی معاملے کا مشاہدہ کرے تو اچھی بات کہے یا خاموش رہے، اور عورتوں کے ساتھ اچھا سلوک کرو، کیونکہ عورت پسلی سے پیدا کی گئی ہے اور پسلی کا سب سے ٹیڑھا حصہ اس کا اوپری حصہ ہے، اگر تم اسے سیدھا کرنے لگو تو اسے توڑ دو گے، اور اگر اسے چھوڑ دو تو وہ ہمیشہ ٹیڑھی ہی رہے گی، پس عورتوں کے ساتھ اچھا سلوک کرو۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الميم / حدیث: 6500
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [م] عن أبي هريرة. مختصر مسلم ٨٤٤.