صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 6462
«من قذف مملوكه بالزنا يقام عليه الحد يوم القيامة إلا أن يكون كما قال»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جس نے اپنے غلام پر زنا کی تہمت لگائی اس پر قیامت کے دن حد قائم کی جائے گی، سوائے اس کے کہ وہ ویسا ہی نکلے جیسا اس نے کہا۔“