صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 6450
«من قتل في عميا أو رميا يكون بينهم بحجر أو سوط فعقله عقل خطأ ومن قتل عمدا فقود يديه فمن حال بينه وبينه فعليه لعنة الله والملائكة والناس أجمعين»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جو کسی ایسی اندھی لڑائی یا پتھراؤ اور کوڑوں کی جھڑپ میں مارا جائے جو لوگوں کے درمیان ہو تو اس کی دیت خطا کی دیت ہے، اور جو جان بوجھ کر قتل کرے تو اس سے قصاص لیا جائے گا، اور جو اس کے اور قصاص کے درمیان حائل ہو اس پر اللہ، فرشتوں اور تمام لوگوں کی لعنت ہو۔“