صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 6416
«من قاتل في سبيل الله فواق ناقة فقد وجبت له الجنة ومن سأل الله القتل في سبيل الله من نفسه صادقا ثم مات أو قتل فإنه له أجر شهيد ومن جرح جرحا في سبيل الله أو نكب نكبة فإنها تجيء يوم القيامة كأغزر ما كانت لونها لون الزعفران وريحها ريح المسك ومن خرج به خراج في سبيل الله كان عليه طابع الشهداء»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جس نے اللہ کی راہ میں اونٹنی کے دودھ دوہنے جتنے مختصر وقت بھی جہاد کیا اس کے لیے جنت واجب ہو گئی، اور جس نے اپنے دل کی سچائی سے اللہ کی راہ میں شہید ہونے کا سوال کیا پھر وہ مر گیا یا مارا گیا تو اسے شہید کا اجر ملے گا، اور جس نے اللہ کی راہ میں کوئی زخم کھایا یا کوئی مصیبت اٹھائی تو وہ قیامت کے دن اپنی تازہ ترین حالت میں آئے گا، اس کا رنگ زعفران جیسا اور اس کی خوشبو کستوری جیسی ہوگی، اور جسے اللہ کی راہ میں کوئی پھوڑا نکلے اس پر شہداء کی مہر ہوگی۔“