صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 6405
«من غسل يوم الجمعة واغتسل ثم بكر وابتكر ومشى ولم يركب ودنا من الإمام واستمع وأنصت ولم يلغ كان له بكل خطوة يخطوها من بيته إلى المسجد عمل سنة أجر صيامها وقيامها»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جس نے جمعہ کے دن سر دھویا اور غسل کیا، پھر جلدی گیا اور سب سے پہلے پہنچا، پیدل گیا سوار ہو کر نہیں گیا، امام کے قریب بیٹھا، غور سے سنا اور خاموش رہا اور کوئی لغو بات نہ کی، تو اس کے گھر سے مسجد تک اٹھائے گئے ہر قدم کے بدلے اسے ایک سال کے روزے اور اس کے قیام کا اجر ملے گا۔“