صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 6387
«من عاد مريضا أو زار أخا له في الله ناداه مناد: أن طبت وطاب ممشاك وتبوأت من الجنة منزلا»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جو کسی مریض کی عیادت کرے یا اپنے کسی بھائی سے اللہ کی خاطر ملاقات کرے تو ایک پکارنے والا اسے پکارتا ہے: تو خوش رہا اور تیرا چلنا خوشگوار رہا، اور تو نے جنت میں اپنا ٹھکانہ بنا لیا۔“