صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 633
«إذا شك أحدكم في صلاته فليلق الشك وليبن على اليقين فإن استيقن التمام سجد سجدتين فإن كانت صلاته تامة كانت الركعة نافلة والسجدتان نافلة وإن كانت ناقصة كانت الركعة تمام الصلاة والسجدتان ترغمان أنف الشيطان»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کسی کو اپنی نماز میں شک ہو جائے تو وہ شک کو چھوڑ دے اور یقین پر بنیاد رکھے۔ پس جب اسے نماز کے مکمل ہونے کا یقین ہو جائے تو دو سجدے کرے۔ پس اگر اس کی نماز پوری تھی تو وہ (زائد) رکعت اور دونوں سجدے نفل ہو جائیں گے، اور اگر نماز نامکمل تھی تو وہ رکعت نماز کو پورا کرنے والی بن جائے گی اور دونوں سجدے شیطان کی ناک خاک آلود کرنے (اسے ذلیل کرنے) کا باعث ہوں گے۔“