صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
«من شهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأن محمدا عبده ورسوله وأن عيسى عبده ورسوله وابن أمته وكلمته ألقاها إلى مريم وروح منه وأن الجنة حق وأن النار حق وأن البعث حق أدخله الله الجنة على ما كان من عمل من أي أبواب الجنة الثمانية شاء»(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جس نے گواہی دی کہ «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ» (اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اور یہ کہ محمد ﷺ اس کے بندے اور رسول ہیں)، اور عیسیٰ علیہ السلام اس کے بندے اور رسول ہیں اور اس کی بندی (مریم) کے بیٹے ہیں اور اس کا وہ کلمہ ہیں جو اس نے مریم کی طرف ڈالا اور اس کی طرف سے ایک روح ہیں، اور یہ کہ جنت حق ہے، جہنم حق ہے اور دوبارہ اٹھایا جانا حق ہے، تو اللہ تعالیٰ اسے جنت کے آٹھوں دروازوں میں سے جس سے وہ چاہے جنت میں داخل فرمائے گا، خواہ اس کے اعمال کچھ بھی ہوں۔“