صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 6280
«من سأل شيئا وعنده ما يغنيه فإنما يستكثر من جمر جهنم قالوا: وما يغنيه؟ قال: قدر ما يغديه ويعشيه»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جو شخص کچھ مانگے حالانکہ اس کے پاس اتنا ہو جو اسے بےنیاز کر دے تو وہ گویا جہنم کے انگارے زیادہ مانگ رہا ہے۔ صحابہ نے عرض کیا: اسے کیا چیز بےنیاز کرتی ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: اتنا مال جس سے اس کا صبح و شام کا کھانا پورا ہو جائے۔“