صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 6196
" من حالت شفاعته دون حد من حدود الله فقد ضاد الله في أمره ومن مات وعليه دين فليس بالدينار والدرهم ولكن بالحسنات والسيئات ومن خاصم في باطل وهو يعلمه لم يزل في سخط الله حتى ينزع ومن قال في مؤمن ما ليس فيه أسكنه الله ردغة الخبال حتى يخرج مما قال وليس بخارج"ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جو شخص اپنی سفارش کے ذریعے اللہ کی مقرر کردہ حدود میں سے کسی حد کے نفاذ میں رکاوٹ بنے تو اس نے اللہ کے حکم کی مخالفت کی، اور جو شخص قرض دار ہونے کی حالت میں مر جائے تو اس کی ادائیگی دینار و درہم سے نہیں بلکہ نیکیوں اور گناہوں سے ہوگی، اور جو شخص جانتے بوجھتے باطل پر جھگڑا کرے وہ ہمیشہ اللہ کی ناراضگی میں رہتا ہے جب تک وہ باز نہ آ جائے، اور جو شخص کسی مومن کے بارے میں ایسی بات کہے جو اس میں نہیں ہے تو اللہ اسے جہنمیوں کی پیپ اور خون کے دلدل میں ٹھہرائے گا یہاں تک کہ وہ اپنی کہی ہوئی بات سے باہر نکلے، حالانکہ وہ اس سے نکل نہیں سکے گا۔“