صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 6185
«من جاء يعبد الله لا يشرك به شيئا ويقيم الصلاة ويؤتي الزكاة ويصوم رمضان ويتقي الكبائر فإن له الجنة قالوا: ما الكبائر؟ قال: الإشراك بالله وقتل النفس المسلمة وفرار يوم الزحف»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جو شخص اس حال میں آئے کہ وہ اللہ کی عبادت کرتا ہو، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراتا ہو، نماز قائم کرتا ہو، زکوٰۃ دیتا ہو، رمضان کے روزے رکھتا ہو اور بڑے گناہوں سے بچتا ہو تو اس کے لیے جنت ہے۔ صحابہ نے عرض کیا: بڑے گناہ کیا ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: اللہ کے ساتھ شرک کرنا، کسی مسلمان جان کو قتل کرنا اور جنگ کے دن میدان سے بھاگ جانا۔“