صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 6170
«من توضأ فقال بعد فراغه من وضوئه: سبحانك اللهم وبحمدك أشهد أن لا إله إلا أنت أستغفرك وأتوب إليك كتب في رق ثم جعل في طابع فلم يكسر إلى يوم القيامة»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جو شخص وضو کرے، پھر وضو سے فارغ ہو کر یہ کہے: اے اللہ! تو پاک ہے اور تیری ہی تعریف ہے، میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی سچا معبود نہیں، میں تجھ سے بخشش مانگتا ہوں اور تیری طرف توبہ کرتا ہوں، تو یہ ایک کاغذ پر لکھ کر مہر لگا دی جاتی ہے، جو قیامت کے دن تک نہیں توڑی جاتی۔“