صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 6163
«من توضأ فأحسن الوضوء ثم راح فوجد الناس قد صلوا أعطاه الله مثل أجر من صلاها وحضرها لا ينقص ذلك من أجرهم شيئا»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جو شخص وضو کرے اور اچھی طرح کرے، پھر جائے اور دیکھے کہ لوگ نماز پڑھ چکے ہیں تو اللہ اسے اتنا ہی اجر دیتا ہے جتنا نماز پڑھنے اور اس میں حاضر ہونے والے کو ملتا ہے، اور اس سے ان کے اجر میں کوئی کمی نہیں ہوتی۔“