صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 6109
«من أنفق زوجين في سبيل الله نودي من أبواب الجنة: يا عبد الله هذا خير فمن كان من أهل الصلاة دعي من باب الصلاة ومن كان من أهل الجهاد دعي من باب الجهاد ومن كان من أهل الصيام دعي من باب الريان ومن كان من أهل الصدقة دعي من باب الصدقة ; قال أبو بكر: هل يدعى أحد من تلك الأبواب كلها؟ قال: نعم وأرجوأن تكون منهم»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جو شخص اللہ کی راہ میں جوڑا (دو دو چیزیں) خرچ کرے تو اسے جنت کے دروازوں سے پکارا جائے گا: اے اللہ کے بندے! یہ بہتر ہے۔ پس جو نماز والوں میں سے ہوگا اسے نماز کے دروازے سے بلایا جائے گا، اور جو جہاد والوں میں سے ہوگا اسے جہاد کے دروازے سے بلایا جائے گا، اور جو روزہ داروں میں سے ہوگا اسے باب ریان سے بلایا جائے گا، اور جو صدقہ دینے والوں میں سے ہوگا اسے صدقے کے دروازے سے بلایا جائے گا۔ ابوبکر نے عرض کیا: کیا کوئی ایسا بھی ہوگا جسے ان تمام دروازوں سے بلایا جائے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ہاں، اور مجھے امید ہے کہ تم انہی میں سے ہوگے۔“